جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

لہو جوسرحد پر بہہ رہا ہے اس کا حساب لیں گے، جنگ ابھی جاری ہے،آرمی چیف قمر جاوید کا یوم شہداء کی تقریب میں دشمنوں کوپیغام

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لہو جوسرحد پر بہہ رہا ہے اس کا حساب لیں گے، جنگ ابھی جاری ہے، دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں،ایٹمی طاقت سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے ،اب جنگ کا طریقہ بدل گیا ہے، 6ستمبرشہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، اسی دن قوم نے مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے، چھ ستمبر کے دن ہر پاکستانی وطن کا سپاہی بنا، یہ جنگ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،

دہشت گردی کے ذریعے ہم پر دہشت اور خوف مسلط ،ہمیں کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، سلام ہے پاکستانی قوم اور محافظوں کو جو اس مشکل وقت میں ڈٹے رہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے 2014 سے یوم دفاع کے ساتھ یوم شہدا بھی مناتے ہیں، شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں،جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے،اپنی ذات سے بالاتر ہوکر قوم کیلئے سوچنا ہوگا، ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے ، میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جمعرات کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا دن شہدائے سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، دفاع پاکستان کیلئے ہم سب یکجا ہیں، 6ستمبر 1965کے دن افواج پاکستان نے پوری قوم کے اعتماد کے ساتھ مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے ،پاک فوج نے اپنا لہودے کر ملک کی حفاظت کی۔ ان کی قربانیاں آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ 1965اور 1971کی جنگوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ایٹمی طاقت سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔ اب جنگ کا طریقہ بدل گیا ہے

ہم نے خوف مسلط کرنے کی کوشش کی گئی اور اندر سے تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ دہشت گردی ، ناسور میں ہم نے بے مثال قربانیاں دیں۔ 76ہزار سے زیادہ پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے۔ ان کامیابیوں کو حاصل کرنے میں تمام اداروں کا کردار ہے۔ زندہ قومیں اپنے شہیداء کو کبھی نہیں بھولتیں۔ شہیداء نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا۔ ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔ پچھلی دو دہائیوں میں مشکل دور سے گزرہے ہیں۔ دائمی امن کی منزل پر پہنچنا ہے اور

ملک وکترقی کی راہ پر ڈالنا ہے ، ہماری جنگ بھوک ، افلاس کے خلاف بھی تیزی سے جاری رہنی چاہیے، اپنی ذات سے بالاتر ہوکر قوم کیلئے سوچنا ہوگا۔ ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ جمہوریت ، جمہوری رویوں ، آئین او رقانون کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کے بغیر نہیں پنپ سکتی۔ آج تمام اداروے اکٹھے ہیں جو قوم کی یکجہتی کی غمازی کرتی ہے۔ جلد ازجلد قائداعظم کے وژن کے مطابق اقوام عالم میں اپنے جائز مقام حاصل کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام قربانی کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ قومی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ شہدا کے وطن اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…