اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم دفاع و شہداء کی جی ایچ کیو میں منعقدہ مرکزی تقریب معروف پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی، ان کی سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ چپکے سے اپنے منہ میں کوئی چیز رکھ رہے ہیں، واضح رہے کہ ویڈیو میں شاہد آفریدی چپکے سے منہ میں نسوار رکھ رہے ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ، ایک صارف نے کہا کہ نسوارکھا کر لالہ نے قومیت کا ثبوت دیا ہے اور یہ باور کروایا ہے کہ
پٹھان ہمارے بھائی ہیں اور نسوار ان کی قومی خوراک، مزید تنقید کرنے والے حضرات سے گزارش ہے نسوار کو عزت دو۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ نسوار لگایا کوئی ایٹم بم منہ میں نہیں رکھا، اب میڈیا والوں کے لیے بریکنگ نیوز بن گیا، آفریدی نسوار بھی ڈالیں تو چرچا لیکن نواز اربوں ڈالر ہڑپ کرے تو خاموشی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ عمران نے یوم دفاع وشہداء کی جی ایچ کیو میں منعقدہ مرکزی تقریب میں خصوصی شرکت کی ، تقریب میں شہداء کے لواحقین ، غازی ، وزراء4 ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر مکاتب فکر کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جمعرات کو یوم دفاع کی مرکزی تقریب کا انعقاد جی ایچ کیو میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے دائیں جانب نشست پر براجمان تھے جبکہ خاتون اول بھی ان کے دائیں رکھی گئی نشست پر بیٹھیں۔ تقریب میں وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر خزانہ اسد عمر، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شہداء4 کے لواحقین ، غازی، سول وعسکری حکام ، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔