پشاور(یوپی آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت انتہائی گھناؤنے بین الاقوامی ایجنڈے کاحصہ ہے۔عام انتخابات کے نتائج کو تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر مسترد کیااور اس وقت جو حکومت قائم ہے وہ جبری حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور اس کی قیادت انتہائی گھناؤنے بین الاقوامی ایجنڈے کاحصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر مسترد کیا، اور سب نے متفقہ طور پر موقف پیش کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، اس وقت کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور اکثریت کی حکومت جعلی ہے، اب بھی کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء جعلی ہیں، پاکستان تحریک انصاف بین الاقوامی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی کونسل بنائی اور اس کونسل میں جان بوجھ کر یہودی ایجنٹ میاں عاطف کو رکھاہے اور یہ بات میں 10سال سے کہتا رہا ہوں اور آج پاکستان میں باقاعدہ یہودی ایجنڈے کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ دینی علوم کے نصاب میں مداخلت کو نہیں مانیں گے، اگر ایسا ہوا تو بھرپور مزاہمت کریں گے،مدارس میں کوئی طبقاتی فرق نہیں، ہر تعلیمی بورڈ کا اپنا نصاب ہے، ہم سرکاری اور عسکری تعلیمی اداروں کی ضرورت کا بھی انکار نہیں کرتے اور نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کا نظریہ رکھتے ہیں، لیکن اگر کوئی بہانہ بنا کر دینی علوم کے مدارس پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ جمعہ آٹھ دن ہوئے اور مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا گیا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،
حکومت سفارتی آداب سے بھی محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کے دفاع کی اہلیت نہیں رکھتے، فوج ملک کے بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔ہماری فوج ملکی سالمیت کی صلاحیت رکھتی ہے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن میں فیصلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا جائے گا لیکن پیپلزپارٹی نے عین وقت پر شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کردیا،
پیپلزپارٹی کے ووٹ نہ دینے کی منطق سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سفارتی آداب سے عاری ہے، حکومت نااہلوں کے حوالیکردی گئی ہے، اب ملک کو بچانا ہے، قومی آزادی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے عوام کو بیدار کرنے کے لئے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اقتصادی کونسل بنائی اور اس کونسل میں جان بوجھ کر یہودی ایجنٹ میاں عاطف کو رکھا، یہ بات میں 10 سال سے کہتا رہا ہوں اور آج پاکستان میں باقاعدہ یہودی ایجنڈے کا آغاز ہوچکا ہے،حکومت ایسے عزائم سے پسپائی اختیار کرے، عوام کو بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔