اسلام آباد(یوپی آئی) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شہید تو شہید ہیں پاکستان کے لئے جان دینے والا ہر فرد قابل احترام ہے ۔ پاک فوج کی پہلی ترجیح امن کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شیہید کے گھر جانا اور اہلخانہ سے دکھ بانٹنا بہت مشکل کام ہے۔ آرمی چیف شہداء کے گھر جاتے ہیں شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے یوم دفاع اور
یوم شہداء کے موقع پر جو مہم چلائی وہ قابل تعریف ہے ۔ آج شہداء کے اہلخانہ نے محسوس کیا ہوگا کہ ہم ان کے احسان مند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس سے پیار ہوتا ہے اس کی برائیاں اور کمزوریاں بھول جاتے ہیں۔ پاکستان سے پیار کریں اور متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے قوم یقین رکھے کہ کوئی خطرہ ایسا نہیں جسئے فوج نمٹ نہ سکے۔