منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا ،ملک کو ہر قیمت پر معاشی بحران سے نکالنا ہے،معاشی بحران سے نکلنے کیلئے کیا کریں گے؟ وزیراعظم عمران خان کا عزم

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کو ہر قیمت پر معاشی بحران سے نکالنا ہے ۔جبکہ ٹیکس ریٹرن میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے معاملے

ساتھ ساتھ دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لئے بھی تجاویز پر غور اور ٹیکس محصولات میں اضافے کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ ہمیں ملک کو ہر قیمت پر معاشی بحران سے نکالنا ہے ۔ٹیکس ریٹرن میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گئے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ زر مبادلہ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادیات میراشعبہ نہیں،میں اس پرکونسل سے سیکھناچاہتاہوں۔ملک کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔واضح رہے کہ حکومت کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے ۔اس بحران پر قابو پانے اور بینکوں کو لون واپس کرنے کیلئے 9.2بلین ڈالر کی بروقت ضرورت ہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عہد ے کا چارج سنبھالنے کے بعد آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ بیکج لینے کا عندیا دیا تھا لیکن اپوزیشن کی تنقید کے بعد حکومت بیل آؤٹ بیکج لینے سے کترا رہی ہے لیکن ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ اور کوئی بھی آپشن کار آمد ثابت نہیں ہو گی حکومت کوشش کے باوجود اتنی بڑی رقم کا انتظام نہیں کر سکتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…