منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ہاں نہ کا کھیل ختم، چودھری نثار کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ نہ ملنے پرانتخابات 2018ء میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے سیاسی دنگل میں اترے جہاں ان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ہی جیت پائے جبکہ نیشنل اسمبلی کی سیٹ پر چودھری نثار کو پاکستان تحریک انصاف کے

رہنماء غلام سرور خان نے شکست دی تھی تاہم اب چودھری نثار ایک بار پھر ملکی سیاست میں سرپرائز دینے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے معتبر ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار بہت جلد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں، چودھری نثار علی خان بہت جلد وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انتخابات سے قبل یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا چودھری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا تھا اوراس سلسلہ میں انہوں نے اپنے قریبی اور خاندانی رفقاء سے بھی مشورہ لیاتھا، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے، چودھری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے تاہم بعد میں تحریک انصاف نے بھی انکے مقابلے میں اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…