سابق حکومت کا تربیلا 4 توسیع منصوبہ ناکام، حکومت ختم ہونے سے پہلے جلد بازی میں شاہد خاقان عباسی کا افتتاح، قومی خزانے کو 83 ارب روپے کا ٹیکہ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، 83 ارب ڈوب گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی حکومت کا ایک اور بجلی کا منصوبہ ناکام ہوگیا،
منصوبہ بند ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو83ارب روپے کا نقصان ہوگیا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تربیلا 4 توسیعی منصوبے کا حکومت ختم ہونے سے پہلے جلد بازی میں افتتاح کیا، اس وقت تربیلا جھیل میں پانی ڈیڈ لیول پرتھا، اب تربیلا فور منصوبہ مزید ایک سال کیلئے بند رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق سابق حکومت کا تربیلا 4 توسیعی منصوبہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ ن لیگ کی حکومت کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ جس سے قوم کے 83 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کرنے والی تعمیراتی کمپنی کو5 ارب انعام بھی دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منصوبے کا جب افتتاح کیا تھا تو اس وقت انجینئرز نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ منصوبے کو جلد بازی میں مکمل کیا گیا ہے، اس سے منصوبہ بند ہو سکتا ہے،اس وقت جب منصوبے کا افتتاح کیا گیا تو منصوبے کو دوہزار کیوسک پانی پرچلایا گیا جوکہ اس کے لیے ناکافی تھا، اس کے لیے کم ازکم 45 ہزار کیوسک پانی چاہیے تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اس فیصلے سے قومی خزانے کو 83 ارب کا نقصان ہوا۔