منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

معروف اداکارہ کی ہوٹل سے لاش برآمد موت کیسے واقعہ ہوئی؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کہلائی جانے والی ‘ٹولی ووڈ’ کی ایک معروف اداکارہ مشہور ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔تیلگوزبان میں بننے والی فلموں کی معروف بنگالی اداکارہ 34 سالہ پایل چکربورتی ریاست سکم کے دارالحکومت گینگٹاک کے ایک معروف ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے

دارالحکومت کولکتا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پایل چکربورتی سیر و تفریح کے سلسلے میں سکم گئی تھیں، جہاں انہوں نے گینگٹاک کے ایک معروف نجی ہوٹل میں کمرہ بک کروایا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہوٹل کے کمرے سے ایک دن تک باہر نہیں نکلیں تو انتظامیہ نے پولیس کو شکایت کی، جس نے ہوٹل کا کمرہ کھولا تو اداکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے لاش ملتے ہی اداکارہ کی ہلاکت کی تفتیش شروع کردی، تاہم تاحال اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ اداکارہ کی ہلاکت کیسے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اداکارہ نے خودکشی کی، تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب پایل چکربورتی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار تھیں۔دوسری جانب اداکارہ کے سابق شوہر بنگالی اداکار سیانتانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال یہ یقین ہی نہیں ہو رہا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔خیال رہے کہ پایل سنگھ نے کچھ سال قبل ہی اداکار سیانتانی سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2 سال قبل ایک بیٹا بھی ہوا تھا۔پولیس نے لاش ملتے ہی اداکارہ کی ہلاکت کی تفتیش شروع کردی، تاہم تاحال اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ اداکارہ کی ہلاکت کیسے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اداکارہ نے خودکشی کی، تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب پایل چکربورتی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار تھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…