اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں ڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. اس دوران چیف جسٹس نے پنجاب کابینہ سے ڈیم کی فوری منظوری لینے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈوچہ ڈیم کی تعمیرمیں کس نے رکاوٹ ڈالی۔
ذمہ داروں کاتعین کیاجائے۔ زیادہ وقت نہیں دیں گے ،پہلے ہی معاملے میں تاخیر کی گئی،آبی وسائل تعمیرکرنے ہیں،ایک ایک ڈیم تعمیر کرکے دیں گے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے حکم پر قائم ڈیمز فنڈ میں اب تک ایک ارب روپے سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔