اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق دستخطوں کا معاملہ حل ہونے کے بعد سپیکر پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے ۔واضح رہے کہ ان کے والد شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔