جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

گوگل نے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے ملازمت تلاش کرنے کی نئی حیرت انگیزسہولت متعارف کرا دی

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گوگل نے ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کی مدد سے وہ اب جاب لسٹنگ ویب سائٹس، آن لائن کلاسیفائیڈز اور کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع زیادہ آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔یہ نیا فیچر براہ راست گوگل سرچ میں دستیاب ہے اور mustaqbil.com، paperpk.com، bikroy.com، ikman.lk اور xpressjobs.lk سمیت ہزاروں ویب سائٹس پر موجود لاکھوں ملازمتوں کی جامع فہرست فراہم کرتا ہے۔ ملازمت تلاش کرنے والے افراد اب ایک خصوصی ماڈیول کے

ذریعے’’پارٹ ٹائم جابس‘‘، ’’سافٹ وئیر ڈیویلپر جابس‘‘ یا اسی طرح کے منفرد استفسارات کے ذریعے ملازمتیں تلاش کر سکیں گے۔ اس فہرست میں کسی بھی جاب پر کلک کرنے سے ، ظاہر ہونے والی سمری اور لنکس کے ذریعے جاب ٹائٹل، لوکیشن، جاب کل وقتی ہے یا جز وقتی وغیرہ جیسی اہم معلومات کے علاوہ قابل اعتماد ذرائع کی جانب سے ایمپلائر کی ریٹنگ معلو م ہو سکے گی اور اپنے گھر سے کام کی جگہ پر آنے جانے کے وقت کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔بعد ازاں یہ، فیچر لوگوں کو متعلقہ ویب سائٹ کے لسٹنگ پیج پر لے جائے گا جہاں سے انہیں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی یا وہ اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل فون دونوں پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جاب سرچ کیساتھ متعدد دیگر ٹولز بھی دستیاب ہیں جو ملازمت تلاش کرنے والے افراد کے لیے اس فیچر کو مزید آسان بناتے ہیں۔ ان ٹولز کے مدد سے ملازمت تلاش کرنے والے افراد، ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کے علاوہ یہ بھی معلوم کر سکیں گے کہ مذکورہ ملازمت ان کی ضرورت کے مطابق ہے یا نہیں۔ جاب ٹائپ، لوکیشن، پوسٹنگ کی تاریخ یا کمپنی کی ٹائپ، لوگ وغیرہ جیسی کیٹگریز کو اسمارٹ فلٹرزکی مدد سے اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کے بعد محفوظ کیا جا سکے گا، دوستوں اور ساتھیوں کو فراہم کیا جا سکے گا۔

متعلقہ نئی لسٹنگز کے بارے میں نوٹیفکیشنز وصول کرنے کی غرض سے لوگ الرٹ کے لیے بھی سائن اپ کر سکیں گے۔ ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں کے بڑے ایکو سسٹم میں مدد کی غرض سے گوگل نے اوپن ڈکومینٹیشن بھی جاری کیا ہے چنانچہ بڑے اور چھوٹے، دونوں اقسام کے ادارے اوپن اسٹرکچر والے schema.org کی مدد سے اپنی مرضی کے مطابق ملازمت کے مواقع

قابل دریافت بنا سکیں گے۔ان مارک اپ اسٹینڈرڈز کو گوگل بھی سپورٹ کرتا ہے اورکاروباری ادارے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنی مرضی کے مطابق جاب لسٹنگز کو گوگل پر زیادہ قابل دریافت بنا سکیں گے اور ملازمت تلاش کرنے والوں اور ایمپلائرز دونوں کے لیے win۔win کی صورت حال بنا سکیں گے۔یہ سرچ ایکسپیرئینس گوگل ایپ پر Android اور iOS کے لیے انگلش زبان میں دستیاب ہے۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…