منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت متعدداسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں بھی دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کیا جا رہا، احتساب کا خصوصی سیل وزیراعظم آفس میں بنایا ہے ،ملک کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے 100بڑے ناموں کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کیلئے احتساب کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ

سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کررہے،وزیراعظم آفس میں احتساب کا خصوصی سیل بنا دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے100بڑے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، 100ناموں کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات کیلئے ایک بڑی احتساب کمیٹی بنا دی گئی ہے، احتساب کمیٹی میں نیب، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام بھی شامل ہیں، کمیٹی تمام شواہد اکٹھے کر کے 100بڑے ناموں کو جلد منظر عام پر لائے گی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی 3ماہ میں ٹھوس شواہد کے ساتھ نیب کو کیسز بھجوائے گی،ان 100 ناموں میں بڑے مگرمچھوں کے نام سب اچھی طرح جانتے ہیں، فہرست سامنے آتے ہی سب کو پتہ چل جائے گا، پوری قوم کو پتا لگے گا کہ قومی دولت کس نے لوٹی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کیا جا رہا، احتساب کا خصوصی سیل وزیراعظم آفس میں بنایا ہے ،ملک کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے 100بڑے ناموں کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کیلئے احتساب کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…