منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سیاحتی مقامات ، پارک ، ہوٹل، ریسٹورنٹس سمیت تمام معلومات آن لائن ،خیبرپختونخوا کو عالمی سطح پر بطور سیاحت برانڈ متعارف کرنے کیلئے زبردست اقدام

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے سینئر صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کو عالمی سطح پر بطور سیاحتی برانڈ متعارف کرانے کیلئے ستمبر میں ہونے والے عالمی یوم سیاحت پر سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر نئی ویب اور  موبائل ایپ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل ،میوزیم ، آثارقدیمہ و امورنوجوانان شاہد زمان کی زیر صدارت کانفرنس روم ٹورازم کارپوریشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان ، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ٹیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں ، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت کو ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر بتایا گیا کہ ویب سائیڈ اور موبائل ایپ کے متعارف ہونے سے دنیا بھر میں سیاحوں کو خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات ، پارک ، ہوٹل، ریسٹورنٹس سمیت صوبہ کی ثقافت اور تمام سہولیات کی معلومات باآسانی میسر ہونگی ، موبائل ایپ میں سیاحوں کو موسم کی صورتحال ، ہوٹلز کی بکنگ ، سیاحتی مقامات ، جھیلیں ، ٹریکنگ ، راستوں کی تفصیلات ، تصاویر ، ویڈیوز ، ایمرجنسی معلومات ، مستقبل میں ہونے والے ایونٹس سمیت تمام تر معلومات فراہم کی جائینگی ،سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے محکمہ سیاحت اور ذیلی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم کیا ہے اور یہ عالمی یوم سیاحت کے اس سال کے سلوگن کے مطابق ایک اہم قدم ہے جسے جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…