منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں6Mbps انٹرنیٹ پیکج متعارف کروا دیاگیا،لامحدود ڈاؤن لوڈنگ، مفت کالز، مفت سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ ٹی وی ایپ، ایک سال کے لئے آئی فلکس تک رسائی اور مفت وائی فائی راؤٹر شامل

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی( صارفین کومسلسل بہترین انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے پی ٹی سی ایل کی جانب سے لا محدود Mbps 6 انٹرینٹ پیکج متعارف کروا یا گیا ہے۔ یہ پیکج صارفین کو مسلسل بہترین اسٹریمنگ اور لامحدود ڈاون لوڈنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین 6Mbps انٹرنیٹ کنکشن سے ملک بھر میں کہیں بھی صرف 2100 روپے ماہانہ سے مستفید ہو سکیں گے۔

پی ٹی سی ایل 6 کے نام سے متعارف کیا جانے والا یہ پیکج ’’بہترین انٹرنیٹ کا مکس ‘‘ ہو گا جس میں لامحدود ڈاؤن لوڈنگ، پی ٹی سی ایل سے پی ٹی سی ایل لاتعداد مفت کالز، مفت سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ ٹی وی ایپ، ایک سال کے لئے آئی فلکس تک رسائی اور مفت وائی فائی راؤٹر شامل ہیں۔’’بہترین انٹرنیٹ کا مکس ۔پی ٹی سی ایل 6 ‘‘ پیکج کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید شہزاد شاہ، ای وی پی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ، پی ٹی سی ایل، نے کہا ” پی ٹی سی ایل کی جانب سے پہلی دفعہ ملک بھر میں موجود ہ صارفین کے لیے 6Mbps کا انٹرنیٹ پیکج متعارف کروایا ہے۔ پی ٹی سی ایل مسلسل اپنی مصنوعات اور سروسز کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ۔ اپنے صارفین کی جانب سے بینڈورتھ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے Mbps 6 کا پیکج متعارف کروایا ہے جو کہ صارفین کے لیے اپنے کنکشن کو اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع ہے۔” گزشتہ سال پی ٹی سی ایل کی جانب سے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا آغاز کیاگیاتا کہ ملک بھر کی اہم ایکس چینجز کے ذریعے صارفین تک تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے ۔ صارفین با آسانی پیکج حاصل کرنے کے لئے 1218 پر کال یا پی ٹی سی ایل شاپس کا وزٹ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…