منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بس بہت ہو گیا، پاکستان اب امریکی مفادات کیلئے نہیں جھکے گا، پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ کو بڑا سرپرائز دے دیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، دفتر خارجہ کے حکام ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،

جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگرامریکی حکام بھی موجود تھے ۔عمران خان اور مائیک پومپیو کے درمیان ہونیوالی گفتگو میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان کیلئے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اپنے 27 رکنی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز پاکستان کے مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ پاکستان نے پاک امریکہ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے واضح پیغام دینے کے لیے امریکی وزیر خارجہ کا شایان شان استقبال نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کے بجائے وزارت خارجہ کے ایک افسر نے نور خان ائیربیس پر امریکہ کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکی وزارت خارجہ کے وفود کے درمیان ہونے والے اہم اجلاس میں امریکہ نے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ رکھا لیکن پاکستان نے پہلی مرتبہ سخت موقف اپناتے ہوئے امریکہ کا ڈومور کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا، پاکستان نے واضح کیا کہ اب امریکی مفادات کے سامنے نہیں جھکا جائے گا۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھ سکتا ہے۔ پاکستان نے امریکہ کی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور عالمی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کا اعتراف کرے۔ امریکی وزارت خارجہ کا وفد مائیک پومپیو کی سربراہی میں پاکستان کی سیاسی و آرمی قیادت سے ملاقات کے بعد نئی دہلی روانہ ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…