جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کا احتساب کمیشن ختم کرنے کافیصلہ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے احتساب کمیشن کے خاتمہ، پولیس ایکٹ میں ریفارمز،سیاحت کے فروغ اورسستے انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کوسودن میں حتمی شکل دینے کااعلان کردیا ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اوروزیرخزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کوسوروزہ پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی اور وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ

سوروزہ پروگرام کے حوالے سے کابینہ کے پہلے اجلاس منعقدہوا ۔ جس میں صحت انصاف کارڈ،بلدیاتی نظام میں ترامیم اور دیگرمسائل پرغوروغوص کیاگیا ۔ صوبائی ترجمان کاکہناتھاکہ صحت انصاف کارڈ کو گزشتہ حکومت میں شروع کیا گیا جس پر کافی کام ہوا ہے ۔ نیب اور اینٹی کرپشن کا کام بھی تسلی بخش ہے اس لیے احتساب کمیشن کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ بلدیاتی نظام کو بہتر کرنے کے لئے ترامیم لارہے ہیں ۔ صوبے کے شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیا جا ئیگا ۔ فنی تعلیم.کے حوالے لوگوں کومختلف ہنر سکھائے جائیں گے ۔ کرپشن خاتمہ کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بنا رہے ہیں ۔ پولیس ایکٹ کو قبائلی علاقوں تک وسعت دینے کے لئے ریفارمز لا رہے ہیں ۔ سستے انصاف کی فراہمی کیلئے چیف حسٹس پشاور ہائی کورٹ کی مشاورت سے پالیسی بنائینگے ۔ آبپاشی کے لئے چشمہ رائٹ بینک کنال کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا ۔ صوبے میں لاکھوں ایکڑ زمینوں کو سیراب اورزرغی زمینوں کو ہاوسنگ سوسائٹیز سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے ۔ خیبر پختونخوا میں بجلی کی پیدوارا اور چھوٹے پراجیکٹ کے ذریعے سستے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائینگے ۔ سوات ایکسپریس وے اور بی آرٹی جیسے تمام منصوبوں جلد از جلد مکمل کیاجائیگا ۔ وزیر اعلی خود ہر دس دن بعد اس کا جائزہ لینگے ۔ این ایف سی اور صوبے کے حقوق پر وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…