منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

نومنتخب صدر عارف علوی اب کہاں رہائش اختیار کریں گے؟ حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نو منتخب صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہنے کا اعلان کیا ہے ۔ منگل کو صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں اور احسان مند ہوں، پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار صدارت پر کامیاب ہوا، عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بڑی ذمہ داری پر نامزد کیا، دعا کرتا ہوں اللہ میری مدد کرے۔

عارف علوی نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد صرف پی ٹی آئی کا صدر نہیں، سارے پاکستان کا صدر بننے کی کوشش کروں گا، میں ساری قوم کا صدر ہوں تمام جماعتوں اور ہر جماعت کا صدر ہوں، ہر پارٹی کا ایک سا حق مجھ پر ہے۔نومنتخب صدر مملکت نے کہا کہ قوم جس انداز سے جاگی ہے وہ فلاح اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے، ہر آدمی کی دہلیز تک انصاف آنا چاہیے، بیمار کا علاج ہونا چاہے، بیروزگاروں کو روزی ملنی چاہیے اور اسکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کو تعلیم ملنا چاہیے، یہ سب آئین وعدہ کرتا ہے اور آئین کے اعتبار سے صدر پاکستان بھی وعدہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرا کوئی کمال نہیں، یہ سالوں سے جدوجہد کرنے والے میرے ساتھیوں کا کمال ہے یہ ان کا تاج ہے، اپنے سارے ووٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں ان 5 سالوں کے دوران غریب کی قسمت بدلے اس کے تن پر کپڑا ہو، سر پر چھت اور روزگار ہو، بیروزگاری کیلئے پی ٹی آئی کا پیغام حکومت کا پیغام بن گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں نومنتخب صدر نے کہا کہ اپوزیشن کو تقریب حلف برداری میں ضرور مدعو کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…