جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ گنج پن سے پریشان ہیں تو گھبرائیں مت۔۔جاپان میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈے کی زردی میں ایک کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق کےدوران انسانی بالوں کی جڑیں چوہوں پر لگاکر مختلف تجربات کیے گئے اور معلوم ہوا کہ انڈے کی زردی بالوں کے نئے خلیات کی نشوونما کو
حرکت میں لاتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے کی زردی میں موجود یہ کمپاﺅنڈ بالوں میں لگایا جائے یا اسے کھایا جائے تو ایک پروٹین کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ بالوں کے خلیات کی مرمت اور نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس کمپاﺅنڈ کو گنج پن سے بچانے کا راز قرار دیا جاسکتا ہے۔آپ بھی آزما کر دیکھیں یقیناً فرق محسوس کریں گے۔