اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مستقبل کے معماروں کےساتھ شرمناک سلوک، گلے میں میڈل کے بجائے جوتوں کے ہار پہنا دیئے گئے، پشاور کے کالج میں سینئر طلباء نے فرسٹ ایئر کے طالب علم کے گلے میں جوتے ڈال کر گھمایا اور زبردستی لپ اسٹک بھی لگائی دی ۔ طالب علم نے دل برداشتہ ہو کر تعلیم ترک کرنے پر غور شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے کالج میں مذاق کی آڑ میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کے ساتھ تضحیک آمیز
اور غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں سینئر طلباء نے میٹرک کے بعد فرسٹ ایئر میں داخلہ حاصل کرنے والے طالب علم کے گلے میں جوتے ڈال کر گھمایا اورزبردستی لپ اسٹک بھی لگائی گئی۔ خدشہ ہے کہ اس غیر انسانی اور تضحیک آمیز رویے کے باعث دل برداشتہ ہو کر فرسٹ ایئر کا طالب علم تعلیم ترک ہی نہ کر دے۔جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔