اسلام آباد(نیوزڈیسک)راستے الگ ہوگئے ،نوازشریف نے نے شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرکے ن لیگ کے اہم ترین رہنماکو نامزد کردیا، ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے اپنے بھائی شہبازشریف کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے
نوازشریف سے ملاقات کی جس میں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ہدایات جاری کیں کہ آپ نے ہر صورت ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہے چاہے لاہور سے الیکشن لڑیں یا کہیں اور سے ، میں ضمنی الیکشن میں آپ کے کامیاب ہونے کے بعد آپ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیکھنا چاہتاہوں اور آپ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنا ہے ،اب الیکشن جیتنے کے لئے آپ کو جو کچھ کرنا ہے وہ کریں ، چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ شاہت خاقان عباسی اور نوازشریف شریک جرم ہیں کیونکہ ایل این جی اور اس جیسے دوسروں معاہدوں میں جو لوٹ مار کی گئی ہے اس میں یہ دونوں برابر کے شریک تھے انہوں نے انکشاف کیا کہ شہبازشریف یا ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کسی صورت پارٹی قیادت نہیں دینا چاہتے اور اسی وجہ سے یہ تنازعہ بڑھ رہا ہے ۔نوازشریف کی واپسی پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے مشکوک کردار نے نوازشریف اور مریم نواز کو مزید ناراض کردیا ہے ۔دوسری جانب ن لیگ کے بھی بڑی تعداد میں رہنما شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے نالاں ہیں اور وہ بھی اب اڈیالہ جیل کی جانب دیکھنا شروع ہوگئے ہیں۔