منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ کے 17ارکان کی مبینہ بغاوت،صدر عارف علوی کے انتخاب کے بعد دو چیزیں طے ہو گئیں‘ بابر اعوان نے استعفیٰ کیوں دیا؟فواد چودھری قادیانی مشیر عاطف میاں کی حمایت کیوں کررہے ہیں؟ سرکاری عہدیداروں وزراء پر الزامات کیوں لگارہے ہیں؟جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

خواتین وحضرات ۔۔ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہو چکے ہیں‘ ڈاکٹر صاحب نے کل 353الیکٹورل ووٹ حاصل کئے‘ مولانا فضل الرحمن کو186جبکہ چودھری اعتزاز احسن کو124 ووٹ ملے‘ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 17 ووٹ ضائع ہو ئے‘ یہ 17 لوگ باغی سمجھے جا رہے ہیں کیونکہ ۔۔انہوں نے سپیکر کے الیکشن میں بھی چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دیا تھا‘ ن لیگ ڈاکٹر عارف علوی کی کامیابی کا کریڈٹ آصف علی زرداری کو دے رہی ہے۔

صدر کے انتخاب کے بعد دو چیزیں طے ہو گئیں‘ پہلی حکومت کے راستے میں اب کوئی پارلیمانی رکاوٹ نہیں رہی‘ صدر پی ٹی آئی کا‘ وزیراعظم‘ سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر‘ چیئرمین سینٹ‘ دو صوبوں کی حکومت اور تیسرے صوبے میں اتحادی حکومت اور منقسم اپوزیشن غرض حکومت کے راستے میں اب کوئی رکاوٹ موجود نہیں‘ حکومت اگر اب بھی ڈیلیور نہیں کرتی تو پھر ۔۔اس کے پاس اپنی ناکامی کا کوئی جواز‘ کوئی دلیل نہیں ہو گی‘ دو‘ صدر کے انتخاب کے ساتھ ہی اپوزیشن کا اتحاد بھی ٹوٹ گیا‘ اب کوئی بڑا سانحہ ہی ۔۔ ان لوگوں کو (دوبارہ) اکٹھا بٹھا سکے گا ورنہ یہ لوگ مقناطیس کے ایک جیسے۔۔ سروں کی طرح ایک دوسرے سے دور دور رہیں گے لیکن بہرحال عارف علوی ایک اچھا فیصلہ ہیں‘ یہ پارٹی اور ملک دونوں کیلئے اثاثہ ثابت ہوں گے‘ کیا صدر نمائشی عہدے پر بیٹھ کر کوئی غیر نمائشی کام کر سکیں گے‘یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آج راجن پور کے ڈپٹی کمشنر نے بھی پی ٹی آئی اے کے مقامی ایم این اے سردار نصراللہ دریشک اور صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک پر محکمہ مال اور بارڈر ملٹری پولیس میں تبادلوں کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگا دیا‘ یہ دو دن میں ۔۔اس نوعیت کا دوسرا الزام ہے‘ کل چکوال کے ڈپٹی کمشنر نے ایم این اے ذوالفقار خان پر الزام لگایا تھا اور آج یہ سکینڈل سامنے آ گیا‘ یہ کیا ہو رہا ہے اور بابر اعوان نے نیب کا ریفرنس بننے کے بعد اپنے (عہدے) سے استعفیٰ دے دیا‘ یہ بہت اچھی روایت ہے اور فواد چودھری قادیانی مشیر عاطف میاں کی حمایت میں سامنے آ گئے،یہ تمام ایشوز ہمارے آج کے پروگرام کا حصہ ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…