اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صرف 8دن میں 3اہم ملاقاتیں، کیا ہونے والا ہے؟ کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تین اہم ملاقاتیں ہوچکی ہیں ان کی پہلی باضابطہ ملاقات 27اگست کو ہوئی تھی
جس میں آرمی چیف قمر باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،اور اہم امورپر تبادلہ خیال بھی کیاگیا دوسری اہم ملاقات وزیراعظم عمران خان کے تیس اگست کو جی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیراطلاعات اور دیگر اہم شخصیات بھی تھیں اس موقع پر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا، تجزیہ کار وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صرف 8دن میں تین اہم ملاقاتوں کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کی بہتری کیلئے حکومت اور فوج دونوں ایک پیج پر ہیں اور فوری طورپر حالات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے بڑے اقدامات اُٹھائے جانے کی توقع ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ملک کی معاشی صورتحال سمیت پاک افغان تعلقات اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور اہم فیصلے کئے گئے ۔