پیر‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ سے تین پاکستانی بھائیوں نے پاکستان واپسی کے بعد ایسا کام شروع کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(پریس ریلیز)امریکہ سے تین پاکستانی بھائیوں نے پاکستان واپسی کے بعد ایسا کام شروع کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے،تفصیلات کے مطابق امریکہ سے واپس لوٹنے والے 3 سافٹ انجینئر بھائیوں نے2017ء میں پاپ نوش ( Pop Nosh)کے نام سے سنیکنگ انڈسٹری میں قدم رکھا اوراس میں ایسی جدت لائے کہ آج محض ایک سال کے عرصے میں ان کا ریستوران بے حد مقبول ہو چکا ہے۔انہوں نے پاکستان میں پہلی بار گورمے پاپ کارن

متعارف کروائے جو ہردلعزیز ہو چکے ہیں۔ پاپ نوش پرذائقے کی جس قدر وسیع رینج کھانے کے شوقین افراد کا دل لبھاتی ہے، ان بھائیوں کے یہ کاروبار شروع کرنے کی کہانی بھی اتنی ہی مزیدار اور گلیمرس سے بھرپورہے۔ حالیہ چند سالوں میں ہم نے بحیثیت قوم ’تبدیلی‘ کے موضوع پر بہت گفتگو کی ہے جس کی ہمارے ملک کو اشد ضرورت بھی ہے، مگر یہ تبدیلی ہر شخص انفرادی طور پر اپنے اندر لائے گا تبھی ممکن ہو پائے گی۔ بالکل اسی طرح جیسے یہ تین بھائی جانتے تھے کہ تبدیلی ہمیشہ خود سے شروع ہوتی ہے۔ یہ تینوں بھائی لاہور کے ایک امیر خاندان میں پیدا ہوئے، مہنگے سکولوں میں تعلیم پائی اور اپنے شعبے میں امریکہ میں بہترین نوکریاں حاصل کیں۔اپنے کیریئرز کے عروج پر ان تینوں بھائیوں نے اپنی زندگیوں کا یہ بہت بڑا اور اہم فیصلہ کیا۔ انہوں نے امریکہ میں اپنی نوکریاں چھوڑیں اور واپس اس تیسری دنیا کے ملک میں آ گئے جسے وہ اپنا گھر کہتے تھے، پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئرز لیکن دل سے وہ سچے محب وطن۔اپنے وطن واپس لوٹنے کے بعد انہیں فیصلہ کرنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ امریکہ سے کیا چیز لے کر جائیں۔سافٹ ویئرانجینئرنگ میں اپنی مہارت کے برعکس انہیں ایک اچھوتاخیال آیا۔ وہ ایک شام بہترین امریکی کافی پی رہے تھے اور پاپ کارن کھا رہے تھے جب انہیں احساس ہوا کہ پاکستان میں کئی شعبوں میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔

لہٰذا پاکستان جا کر کیوں نہ کسی ایک شعبے کو جدت سے ہم آہنگ کیا جائے، لیکن کون سا شعبہ؟ اچانک ان میں سے ایک پکارا، پاپ کارن اور اختراع۔عثمان، کمپنی کے روح رواں، جو اپنی تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کے بل پر دنیا فتح کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔وہ مائیکروسافٹ کے سابق ملازم رہ چکے ہیں جہاں ان کی قیادت میں انجینئرنگ ٹیموں نے کئی اعلیٰ معیار کے سافٹ ویئر تیار کیے۔ وہ پاپ نوش کی ٹیکنالوجی اور اختراع کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔فیضان،

کمپنی کے دماغ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ بہت باریک بین اور نپے تلے نوجوان ہیں۔ وہ پاکستان لوٹنے سے پہلے VISAمیں بہترین ملازمت کر رہے تھے۔ تاہم پاکستان میں گورمے پاپ کارن متعارف کروانے کے لیے یہ بہترین نوکری ترک کی اور واپس چلے آئے۔سلمان، کمپنی کے جسم اور طاقتور مسلز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ بلا کے محنتی اور مستقل مزاج ہیں۔ ان کی ان تھک محنت نے ہی

اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔ وہ دن رات محنت کرکے پاپ نوش کے ذائقے اور کرنچ(Crunch)میں بہترین توازن رکھتے ہیں۔20سے زائد ذائقوں کا حامل پاپ نوش ان تینوں بھائیوں کی محنت کا صلہ ہے۔ جسے پاکستانیوں نے کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے اور بھرپور پذیرائی بخشی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاپ نوشی تیزی کے ساتھ پاکستانیوں کا پسندیدہ سنیک آپشن بن رہا ہے۔جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں پاپ نوش کی 6برانچیں قائم ہو چکی ہیں۔



کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…