لاہور(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق متنازعہ بیانات سے مشہور وزیراطلاعات پنجاب فیض الحسن چوہان کے اداکارہ نرگس کے بارے میں متنازعہ بیان کے بعدایک اور متنازعہ بیان پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر وزیراطلاعات فیض الحسن چوان نے کہا کہ جو بچے ہماری حکومت میں پیدا نہیں ہوئے ان کو پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری ہماری نہیں ،جو بچے مر رہے ہیں وہ تین یا چار سال کے
بچے ہیں جو ہماری حکومت سے پہلے کی حکومتوں کے بچے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بچے خسرے کے ٹیکوں کے نہ لگنے کی وجہ سے مر رہے ہیں ہم نے تو ابھی کام شروع کیا ہے جب ان سے سوال کیاگیا کہ جو بچہ 2013ء سے پہلے پیداہوا ہے وہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے ؟تو اس کے جواب میں فیض الحسن چوہان نے کہا کہجی وہ ہماری ذمہ داری نہیں بالکل بھی ہماری ذمہ داری نہیں ہے ہماری حکومت نہیں تھی اس لئے ہماری ذمہ داری بھی نہیں تھی ۔