پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بابر اعوان کے استعفے کے بعد تحریک انصاف کے حکومت میں شامل اہم عہدیداروں کے استعفوں کی لائن لگ گئی،سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان نے بھی دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)بابر اعوان کے استعفے کے بعد تحریک انصاف کے حکومت میں شامل اہم عہدیداروں کے استعفوں کی لائن لگ گئی،سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان نے بھی دھماکہ خیز اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبد العلیم خان کابابر اعوان کے استعفے کے بعد

شدید ترین ردعمل سامنے آگیا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ اگر نیب نے میرے خلاف ریفرنس دائر کیا تو میں بھی بابر اعوان کی طرح عہدے سے استعفیٰ دے دوںگا، انہوں نے کہا کہ ابھی میرے خلاف صرف انکوائری ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت کاتصور مکمل نہیں عام آدمی کی تمام ضروریات بلدیاتی نظام سے منسلک ہوتی ہیں گزشتہ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانا ہی نہیں چاہتی تھی اور جب الیکشن کروایاگیا تو یہ کوشش کی گئی کہ اس کے پلے کچھ نہ ہو انہوں نے اعترفا کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں نوے فیصد جیتے ہوئے لوگ وہ ہیں جو مسلم لیگ ن کے ہیں لیکن وہ خالی ہاتھ اور خالی جیب ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر بابر اعوان کی طرح میرے خلاف بھی نیب نے ریفرنس دائر کیا تو میں بھی استعفیٰ دے دوںگا، میرے خلاف فی الحال ریفرنس دائر نہیں کیاگیا اور صرف انکوائری ہی ہورہی ہے ۔انہوں نے نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں وضاحت کی کہ اب میئر کا انتخاب عوام براہ راست کریںگے اور یہ انتخابات اب جماعتی بنیادوں پر ہی ہونگے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…