اسلام آباد(نیوزڈیسک)سنگین الزامات پر فوری ردعمل، بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دیدیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دے دیا ہے استعفیٰ دینے کے بعدبابر اعوان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہئے انہوں نے اپنے خلاف دائر کئے جانے والے نیب ریفرنس کو بے بنیاد قرار دیا
اور کہا کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ اس لئے دیا تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے قانون دان کی حیثیت سے عہدے پر قائم رہنا میں نے مناسب نہیں سمجھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ریفرنس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان سے استعفیٰ طلب کیاتھا۔