لاہور( این این آئی)پریذائیڈنگ آفیسر چیف جسٹس محمد یاور علی نے سب سے پہلے مسترد ووٹوں کی گنتی کی ۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن ، تیسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے کے امیدوار مولانا فضل الرحمن اور سب سے آخر میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کے ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ آفیسر چیف جسٹس محمد یاور علی نے گنتی کے مرحلے میں موجود مسلم لیگ (ن) کے
نمائندہ خواجہ عمران نذیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کوئی اعتراض نہیں ۔ غلطی ہو سکتی ہے آپ چیک کر لیں جس پر خواجہ عمران نذیر نے سر کے اشارے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخاب میں مجموعی 354ووٹوں میں سے 351ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 18مسترد قرار دئیے گئے ۔ (ن) لیگ کے دو اراکین ارشد جاویدوڑائچ ، علی عباس جبکہ مسلم لیگ(ق) کی خاتون رکن باسمہ چوہدری ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے نہ آئے ۔