پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے دس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے،

منصوبے پر مکمل لاگت بارہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر آئے گی جبکہ بقیہ رقم بلوچستان حکومت فراہم کرے گی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پانی کی دستیابی بہتر بنانے سے بلوچستان میں زرعی آمدنی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ دس سال کے دوران جنوبی ایشیا کے خطے میں موسمیاتی تغیرات کے نقصان کے خاتمے کے لئے 80ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے کلائمیٹ چینج اینڈ مٹیگیشن اسٹریٹیجی 30-2019 کے تحت قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی تھی۔اے ڈی بی کے صدر تاکی ہیکو ناکا کا کہنا تھا کہ ایشیا اور بحرالکاہل نے گزشتہ 50 سال کے دوران تیزی سے ترقی کی اور غربت کے خاتمہ اور ترقی و خوشحالی کے نمایاں اہداف حاصل کئے تاہم خطے میں ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مزید مالی معاونت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سفارش کرتے ہوئے نجکاری کیلئے تکنیکی مشاورت دینے کی پیشکش کی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے دس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…