پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، بڑی تعداد میں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ میں مزید بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیرمملکت برائے داخلہ کو سیکرٹری داخلہ نے انتظامی امور پر بریفنگ دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی اور سیکرٹری داخلہ کی میٹنگ میں مزید بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے گزشتہ روز انتظامی امور سے متعلقہ شعبوں کے افسران سے خطاب کیا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ

ہمیں پر امن اور خوشحال پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہے، اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ایئر پورٹس پر ان کو عزت دی جائے، وزارت داخلہ کو پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کیا جائے گا، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو وزارت داخلہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے وزیر مملکت کو وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے وزارت کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران عوام سے عزت سے پیش آئیں، اقربائپروری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے افسران کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ شہریار آفریدی نے اس امر پر زور دیا کہ ہم نے پاکستانی عوام کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ایئرپورٹس پر ان کو عزت دی جائے، اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے ایئر پورٹس پر عزت نہ دینے سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…