پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے دو شناختی کارڈکا معاملہ بڑھ گیا،انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں کتنے کروڑ روپے جمع کرائے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد سلمان کے مبینہ طور پر دوشناختی کارڈ استعمال کرنے کے معاملے پر نادرا اور پاسپورٹ آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد سلمان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔درخواست گزار شعیب اکمل کے وکیل حسن مان نے موقف اختیار کیا کہ

محمد سلمان دو نام استعمال کرتے ہیں اور ان کے دو شناختی کارڈ ہیں،ان کے پہلے شناختی کارڈ میں ان کا نام سلمان نعیم ہے اور تاریخ پیدائش 28جنوری1994ہے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 25سال کی عمر چاہئے،اس شناختی کارڈ پر انہوں نے پاسپورٹ بنایا ،دوسرا شناختی کارڈ بعد میں بنایا ٗ ابھی بھی پرانے پاسپورٹ کو استعمال کر رہے ہیں،17مئی 2018کو انہوں نے یو اے ای کاسفر پرانے پاسپورٹ پر کیا،وکیل نے کہا کہ نئے شناختی کارڈ میں ان کا نام محمد سلمان ہے اور تاریخ پیدائش1فروری 1993ہے نیا شناختی کارڈ 30مئی 2017 کو بنایا ہے جس میں نام اور تاریخ پیدائش بھی تبدیل کی ہے،کاغذات نامزدگی میں ان کا نام محمد سلمان ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن میں سلمان نعیم ہے ،انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے ایک دن پہلے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ساڑھے 17 کروڑ جمع کرائے جہاں ان کا نام سلمان نعیم ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پرانے شناختی کی تصویر میں ان کی داڑھی بھی ہے اور نئے شناختی کارڈ کی تصویر میں داڑھی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…