منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کا نیا پاکستان، بیرون ملک مقیم پاکستانی حرکت میں آ گئے، پاکستان کی مدد کیلئے ملین ڈالر کلب قائم کر دیا گیا، 100 امیر ترین پاکستانیوں نے عطیات جمع کروا دیے

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنی امید کا مرکز قرار دیا تھا، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کی مدد کے لیے ملین ڈالر کلب بنا لیا ہے، تفصیلات کے مطابق عطیات اکٹھے کرنے کے لیے امریکا میں ملین ڈالرکلب وجود میں آ گیا ہے، اس کلب میں سو پاکستانی نژاد امریکیوں نے عطیات بھی جمع کروا دیے ہیں، امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ عطیات دیے۔ ملین ڈالرکلب نے

ایک ہزار ممبرز بنانے کا ہدف مقررکیا ہے۔ کینیڈا میں موجود پاکستانیوں نے بھی پاکستان کی خدمت کے لیے ایک علیحدہ ڈونر کلب بنا لیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جب سے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے اور جو اقدامات کیے ہیں انہوں نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں میں امید کی شمع روشن کر دی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کا بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی وطن کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…