پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

250 ایکڑ زمین کا مالک ملتان کا امیر ترین بھکاری، یہ شخص کس اہم ترین شخصیت کا کزن ہے؟ اس نے بھیک مانگنا کیسے شروع کی اور اب کیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان کا امیر ترین بھکاری جو کہ 250 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن بھی ہے۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شاہ جمال میراں پور کے بھکاری شوکت بھابھہ کے بارے میں بتایا کہ شوکت بھابھہ لکھ پتی فقیر ہونے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ رقبے کا مالک اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن ہے، شوکت بھابھہ نے بتایا کہ میرا پیشہ بھیک مانگنا نہیں تھا لیکن ایک دفعہ موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا تو

میں نے ایک راہ گیر کو روک کر اس سے پٹرول کا تقاضا کیا جس پر اس نے پٹرول کی بجائے مجھے ڈیڑھ سو روپے تھما دیے، میں نے پچاس روپے کا پٹرول ڈلوایا اور سو روپے بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق شوکت بھابھہ نے مزید کہا کہ اگلے دن کشمکش میں رہا کہ کیوں نہ بھیک کا پیشہ اختیار کر لوں، اس طرح اس نے بھیک مانگنے کا آغاز کر دیا،اس نے بتایا کہ شروع میں مجھے دشواری ہوئی لیکن میں نے اس میں جدت لاتے ہوئے انگریزی میں بھیک مانگنا شروع کر دی، اس طرح مجھے دو وقت کا مفت کھانا بھی مل جاتا اور سو سے پانچ سو روپے بھی حاصل ہو جاتے۔ اس امیر فقیر نے بتایا کہ سٹیٹ لائف سے دو پالیسیاں بھی لے رکھی ہیں، اس نے کہا کہ اب میں اپنے لیے نہیں بلکہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھیک حاصل کروں گا۔ ملتان کا امیر ترین بھکاری جو کہ 250 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن بھی ہے۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شاہ جمال میراں پور کے بھکاری شوکت بھابھہ کے بارے میں بتایا کہ شوکت بھابھہ لکھ پتی فقیر ہونے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ رقبے کا مالک اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…