اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہروں میں میئر کے انتخابات براہ راست کروائے جائیں گے جبکہ پرانا بلدیاتی نظام وقت سے پہلے کابینہ کی منظوری سے ختم کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں کو بھی بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لئے قائل کرینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا
کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔ نئے بلدیاتی نظام کے مطابق اسلام آباد میں بھی تبدیلی آئے گی۔ کے پی میں بھی تبدیلی آئے گی اور پنجاب میں بھی تبدیلی آئے گی۔ بلوچستان میں اتحادی حکومت میں ہم اتحادی حکومت میں شامل ہیں۔ بلوچستان حکومت اور سندھ حکومت کو بھی قائل کرنے کی کوشش کرینگے ہم براہ راست شہروں میں میئرز کے الیکشن کروائیں گے۔ میئر پورے شہر کا ہو گا اور پورے شہر کو جوابدہ ہو گا اور وہ شہر سے بھاگ نہیں سکے گا۔