پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی کلو قیمت کہاں تک جا پہنچی؟

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) ایل پی جی گیس کی قیمت میں مزید5روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر 120روپے مہنگا ہو گیا ۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت کراچی میں 150روپے فی کلو،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حیدرآباد، سکھر اور قصور میں 165روپے فی کلو،جہلم، میاں چنوں، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، راجن پور،

رحیم یار خان اورپشاور میں 170روپے فی کلو،راولپنڈی، اسلام آباد، ٹندو اللہ یار، سیالکوٹ،ڈیرہ اسماعیل خان،بھکر اور سوات میں 180روپے فی کلو، مری، نتھیا گلی اور بالا کوٹ میں 190روپے فی کلو جبکہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں 210روپے فی کلو ہو گئی ۔ اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، چیئر مین و فانڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایل پی جی چیمبر آف پاکستان) عرفان کھوکھر نے کہا کہ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرگیس مافیا نے قیمت میں چوتھا اضافہ کر کے لاکھوں غریب رکشہ ڈرائیوروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں ، امپورٹ نہ ہونے کے برابر، 95فیصد لوکل ایل پی جی کو بین الاقوامی قیمت سے بھی زیادہ ہے ۔ ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں اوگرہ نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی4 دن میں تیسرا اضافہ، مزید قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 30اگست 2018ء کو لاہور میں بہت بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو 5ستمبر 2018ء کو خیبر سے کراچی تک شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ہم غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر پٹرولیم سے اس سنگین معاملے پر اس خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…