جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

زندگی میں پہلی بار ’’پیزا‘‘ کھانے عمران خان کے ساتھ گئے، جب بل آیا تو عمران نے ہمارے ساتھ کیا، کیا؟ اور خود چلتے بنے، وقار یونس، انضمام الحق اور مشتاق احمد کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹ کھلاڑی وقار یونس، انضمام الحق اور مشتاق احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی حامد میر کو دورہ آسٹریلیا کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنایا، واقعہ سناتے ہوئے معروف کرکٹر و سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ غیر ملکی دورے کے دوران زندگی میں پہلی مرتبہ پیزا کھانے عمران خان کی سربراہی میں گئے تو جب پیزا کھانے کے بعد بل آیا تو میری سوچ کے برعکس سب کو پیسے دینے پڑے، اس موقع پر مشتاق احمد نے مداخلت کرتے ہوئے بتایا کہ

مجھے اچھی طرح یاد ہے جب بل آیا تو عمران خان نے بل دیکھ کر کہا کہ میرے حصے میں یہ 15 ڈالر آئے ہیں آپ اپنے حصے کے پیسے اس میں شامل کریں اور بل ادا کرکے آ جائیں، انہوں نے یہ کہا اور وہ سے چلے گئے۔ اس موقع پر معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ عمران خان نے آپ کو بہت اچھی عادتیں ڈالی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل درست بات ہے کیونکہ ہم اس کے بعد سے تمام کام پیسے ملا کر ہی کرتے ہیں، آپ کے پروگرام میں آنے سے قبل وقار یونس نے میری گاڑی میں پٹرول ڈلوایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…