لاہور (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے سات بھائیوں کی اکلوتی بہن کو وراثتی جائیداد میں حصہ نہ ملنے کے خلاف سوموٹو کیس میں سیدہ فاطمہ کو فوری حصہ دینے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ڈی آئی جی لیگل عبدالرب نشتر کو ہدایت کی کہ درخواست گزار بیوہ خاتون کو اس کا ایک ہزار70کنال کا حصہ فوری دلائیں۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر
میں ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔ ہر طرف بدمعاشی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر ساتوں بھائی پیش ہو گئے۔ درخواست گزار کے بھائیوں کا موقف تھا کہ وراثت کا معاملہ سول عدالت میں ہے۔ اسلام اور شریعت بیوہ خاتون کو اسکے شوہر کا وراثتی حق دیتا ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت سول عدالت میں دعویٰ دائر کیا۔