پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

’’رچمنڈ کے داماد عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارک‘‘ برطانیہ میں مقیم بھارتی شہری نے کپتان کو کس علاقے کا داماد قرار دیتے ہوئےاپنی دکان کے باہر ایسا بینر لگا دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں برطانیہ کے ایک بزنس مین اشوانی کمار نے اپنی دکان کے باہر بینر لگا کر انہیں منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی۔65 سالہ اشوانی کمار کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، جنہوں نے 1947 میں تقسیم کے بعد گوجرانوالہ سے بھارت ہجرت کرلی، جہاں اشوانی کمار کی پیدائش ہوئی لیکن وہ کم عمری میں ہی لندن آکر مقیم ہوگئے۔

اشوانی کمار کی لندن کے جنوب مغربی علاقے رچمنڈ میں ایک گروسری کی دکان ہے، جس کے ساتھ وہ ڈرائی کلینر کا بھی کام کرتے ہیں۔عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی انہوں نے اپنی دکان کے باہر ایک بینر لگایا جس پر درج ہے،رچمنڈ کے داماد عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارک ہو۔دکان کے باہر عمران خان کی کامیابی کا بینر مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا ٗجو راہ گیروں کو دور سے ہی نظر آجاتا ہے۔واضح رہے کہ رچمنڈ وہ علاقہ ہے جہاں عمران خان کی پہلی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اشوانی کمار نے بتایا کہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ، رچمنڈ پارک کے مقامی ایم پی ہیں جن سے ان کا والد اور بیٹے جیسا تعلق ہے جبکہ ان کے والد سے بھی ان کی کافی دوستی تھی ٗجب وہ حیات تھے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی جمائما سے شادی ان کی دکان سے کچھ دور واقع ایک رجسٹری آفس میں ہوئی تھی ٗاْس وقت وہ اخبارات بھی فروخت کیا کرتے تھے اور اکثر ہی عمران خان اور ان کے سابق سسرالی اْن کے پاس آیا کرتے تھے، تب سے ہی اس خاندان سے اْن کے بہترین تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان جب بھی لندن آتے اینابیل گولڈ اسمتھ ہاؤس میں رہتے تھے۔ ایک دن وہ ایک مقامی شخص کی طرح ان کے پاس کرتا شلوار میں آئے اور ان سے جنگ اخبار خریدا، وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے

جبکہ عمران خان نے صرف مختصر گفتگو کی اور مسکرا دیئے۔انہوںنے کہاکہ جب سے انہوں نے عمران خان کیلئے بینر لگایا ہے، تب ہی گزرتی ہوئی گاڑیاں ہارن بجاتی ہیں یا مقامی افراد وہاں رک کر مٹھائی وغیرہ کھاتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔واضح رہے کہ اشوانی کمار طویل عرصے سے رچمنڈ میں مقیم ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا جس کے بعد وہ اپنے آپ کو

پاکستان سے محبت کرنے والا سمجھتے ہیں۔اشوانی کمار لندن سے گوجرانوالہ اپنے بڑوں سے ملنے آئے تھے ٗجن کا گھر جی ٹی روڈ پر واقع ہے، انہوں نے بتایا کہ یہاں ہونے والی خاطر تواضع نے اْن کا دل ہی جیت لیا۔دوسری جانب جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہماری کمیونیی میں کافی دوست ہیں ٗجن میں سے ایک میں بھی ہوں اور وہ پاکستانی ووٹرزکے فیصلے کا جشن منا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ عمران خان کے لیے ایک طویل جنگ تھی لیکن مجھے کبھی کوئی شک و شبہ نہیں تھا کہ وہ وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے ٗ وہ کرپشن کے مسائل کو بھی بخوبی حل کریں گے جس کی وجہ سے پاکستان کافی عرصے سے پیچھے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…