پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

کھیل کے میدان میں بڑی کامیابی ،پاکستان نے بھارت کو اسی کے یوم آزادی پر مزہ چکھا دیا

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائیوان( آن لائن ) ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، جس نے روایتی حریف بھارت کو 0۔16 سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں ورلڈ نمبر تین کوریا سے مقابلہ درپیش تھا، جس میں پاکستان ٹیم کو کوریا کے ہاتھوں 4۔1 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے 14 اگست کو گروپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 1۔6 اسکور سے شکست دی۔

15 اگست کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا، جس نے میچ میں مکمل طور پر بھارت کو آؤٹکلاس کرتے ہوئے 0۔16 کے اسکور سے مات دی۔پاکستان نے پہلی ہی اننگز سے بھارتی ٹیم کو دباؤ میں رکھا جو آخری اننگز تک برقرار رہا اور کم از کم 15 اسکور کا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو پانچ اننگز میں ہی مکمل قرار دے دیا گیا۔اس طرح گروپ میں دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان انڈر 12 ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپئین شپ ورلڈ کپ کا کوالیفائی راؤنڈ بھی ہے، جس میں پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔بھارت سے کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی بے حد خوش ہیں۔ کپتان محمد فیاض اور نائب کپتان سبحان مصطفی کا کہنا تھا کہ بھارت کی شکست پاکستانی عوام کے لیے تحفہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لگاتار دو میچز جیت کر بہت خوش ہیں،آئندہ میچز میں بھی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…