جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے تو انہیں کیا کرنا ہوگا؟عمران خان کو بتا دیا گیا

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے تو ان کو الزامات اور گالی کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا قوم کی حالت بدلنے میں اگر پی ٹی آئی نے کردار ادا کیا تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں آمد کی موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ قوم یہ نہیں چاہتی کہ عمران خان کہاں رہیں گے

اور کہاں سوئیں گے۔ قوم یہ چاہتی ہے کہ ملک میں قانونکی عملداری ہواور قوم کی حالت بدلنے کیلئے جو انہوں نے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے اگر پی ٹی آئی کی حکومت ایک سال میں قوم کی حالت بدلنے میں کامیاب ہوگی تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے عمران خان اگر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تو انہیں گالی اور الزامات کی سیاست کو ترک کرنا پڑے گا اور قوم کی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ایک عظیم قوم بنانا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت بیرونی اور اندورنی دونوں ملک دشمن عناصر سے خطرات لاحق ہیں ۔نریندر مودی افغانستان میں داعش اور طالبان کو فروغ دے رہا ہے اور ’’را‘‘ کے تحت بلوچستان اور گلگت میں دہشت گردی کروا رہا ہے ہمیں ان تمام چیلنجز کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی عمارتوں کو اسکریپ نہ کریں گورنر ہاؤس سندھ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا پانچ کمروں پر مشتمل دفتر ہے اس کو ہم مسمار نہیں کرنے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…