انقرہ (آئی این پی)ترک صدر طیب اردگان نے امریکہ کی جانب سے ترک اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس بڑھانے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک کرنسی کی قدر گرانا ترکی کے خلاف معافی جنگ ہے اور ترک یہ جنگ جیت کر دکھائے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکی کی معیشت مشکلات
کا شکار نہیں ہے، ترک کرنسی کی قدر گرانا ترکی کے خلاف معاشی جنگ ہے، ترکی یہ معاشی جنگ جیت کر دکھائے گا، ترکی، روس، چین اور دوسرے ممالک سے اپنی کرنسی میں تجارت کرے گا۔ واضح رہے کہ ترک اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس بڑھانے کے امریکی اعلان پر ترک کرنسی کی قدر میں 20فیصد کمی ہوئی ہے۔