ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

معروف سیاسی جماعت کے اہم رہنما نے اقتدارمیں آنے کے بعد ملک کے ہر غریب گھرانے کو ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ہماری حکومت آئی تو ہم غریبوں کے لیے قانون سازی کریں گے اور غریب عوام کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، اس بات کا اعلان برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کیا، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پارلیمنٹ میں جا کر غریبوں کے حق میں قانون سازی کریں گے اور اگر ہم حکومت میں آئے تو غریبوں کے لیے پالیسیاں بنائیں گے۔ برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے غریب گھرانوں کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کر دیا۔

جواد احمد نے کہا کہ ہماری جماعت کے منشور کا بنیادی نکتہ معاشی جبر کا خاتمہ ہے اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے جو یہ چاہتی ہے کہ عام آدمی کے بنیادی حقوق اسے اس کے گھر کی دہلیز پر حاصل ہوں جو جمہوریت کا حسن ہے۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ ہم بے روزگاری کے خاتمے کے لیے دیہاتی علاقوں میں انڈسٹری لگا کر لوگوں کو بہتر تعلیم اور ٹریننگ کے مواقع مہیا کریں گے اور ہمارا انتخابی نشان گیٹ عوام کے لیے خوشحالی کا راستہ کھولے گا۔ برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی کم از کم آمدنی اتنی ہو جس سے ان کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں اور ان کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت حاصل ہو اور انہیں اپنا علاج کرانے کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔ برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست عوام کے حقوق کی محافظ ہو اور یہ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب برابری پر مبنی پاکستان کا آغاز ہو۔ ہماری حکومت آئی تو ہم غریبوں کے لیے قانون سازی کریں گے اور غریب عوام کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، اس بات کا اعلان برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کیا



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…