جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

اگر ہمیں انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو ملک تباہ ہوجائے گا،عمران خان نے بریگیڈیئر رانجھا پر سنگین الزامات عائد کردیئے،سنسنی خیز انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں آئندہ عام انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو ملک تباہ ہوجائے گا، ہم (ن)لیگ اور پی پی پی سے اتحاد نہیں کریں گے، خود کو بچانے کیلئے ان لوگوں نے اداروں کو تباہ کیا ، انہوں نے بریگیڈیئر رانجھا سے مل کر 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی تھی، شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایم این ایز کو 90ارب روپیہ ترقیاتی فنڈ کے طور دیئے، طاقتور حکومت کے بغیر اصلاحات کرنا مشکل ہے،

۔جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور غریب مزید پس جائیں گے، کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے، ڈالر 130روپے تک پہنچ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایم این ایز کو 90ارب روپیہ ترقیاتی فنڈ کے طور دیئے، 2013میں انہوں نے نجم سیٹھی اور افتخار چوہدری کو اپنے ساتھ ملا کر دھاندلی کی تھی، انہوں بریگیڈیئر رانجھا سے مل کر 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم مکمل تیاری سے انتخابات میں جارہے ہیں ، اب عوام میں جو شعور آگیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں آیا ، طاقتور حکومت کے بغیر اصلاحات کرنا مشکل ہے، ہم (ن) لیگ اور پی پی پی سے اتحاد نہیں کریں گے، خود کو بچانے کیلئے ان لوگوں نے اداروں کو تباہ کیا ، انہوں نے پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل کروایا، شہباز شریف اور انکے بیٹوں نے پنجاب کو لوٹا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی جیت دیکھ کر یہ پہلے شور مچارہے ہیں، اگر ہمیں اکثریت نہ ملی تو ملک کی بڑی بدقسمتی ہوگی، کوئی بھی پارٹی ہو (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی نہیں چاہیے، ہم کرپشن پر قابو پا کر دکھائیں گے، بلاتفریق احتساب تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ، خود کو بچانے کیلئے انہوں نے ادارے کو تباہ کیے، ملک کو ٹھیک کرنا ہے، تو اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا، پنجاب میں شریف برادران اور سندھ میں زرداری کا خوف ہے، شہباز شریف نے عابد باکسر کے ذریعے قتل کروائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…