پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

انگلش بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا،ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، تفصیلات جاری

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ سے قبل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5ون ڈے میچز کھیلے گا۔ای سی بی کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 5مئی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا

جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز ہو گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے 8مئی کو اوول اور دوسرا 11مئی کو ساتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں 17مئی کو ناٹنگھم میں مد مقابل ہوں گی جب کہ پانچواں اور آخری میچ 19مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…