ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ایفی ڈرین کیس،سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،دھماکہ خیز حکم جاری، لیگی رہنما کا بچ نکلنا مشکل ہوگیا

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ سماعت کا حکم کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حنیف عباسی کی ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس عظمت سعید نے حنیف عباسی سے کہا کہ ہائیکورٹ نے آپ کے وکلاء کی رضامندی سے ہی یہ حکم دیا ہے، اتفاق رائے سے سنائے گئے فیصلے کے بعد یہاں کیا لینے آئے ہیں، اب اس پر ہم کیسے مداخلت کریں۔حنیف عباسی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے ایسی کوئی رضامندی نہیں دی گئی۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اگر رضامندی نہیں دی گئی تو وضاحت کیلئے متعلقہ فورم پر جائیں، آپ لاہور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائرکرسکتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے فیصلے کی وضاحت کیلئے جانے کی اجازت دے اور ہمارے کیس کا فیصلہ نہ کیا جائے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم اجازت نہیں دیں گے آپ نے وضاحت لینی ہے تو خود جائیں۔11 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے انسداد منشیات عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دیا ہے۔حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی۔ رہنما ن لیگ نے لاہورہائیکورٹ کے روزانہ سماعت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ فریق کی درخواست پر یہ حکم سنایا ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف 30 جولائی 2012 کو 500 کلو گرام ایفیڈرین کوٹہ حاصل کر کے اس کا غیر قانونی استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…