راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی کسٹم کورٹ میں سماعت۔ سماعت کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی۔ ایان علی کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان۔ کسٹم حکام نے ایان علی کے پاسپورٹ سے متعلق رپورٹ کسٹم علدات میں جمع کرا دی۔ کسٹم حکام نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایان علی کو پاسپورٹ واپس نہ کیا جائے کیوں کہ ملزمہ کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور ایان علی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پانچ لاکھ ڈالرز بیرون ملک سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں ہیں۔