پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

عاطف اسلم کا ’’اسماء الحسنیٰ‘ کا خاص تحفہ!اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا

datetime 15  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اس مشکل وقت میں امید اور اظہار یکجہتی کے لیے ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کا خاص تحفہ پیش کیا ہے۔عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا۔عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی پہلی طاق رات کے دن ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت آواز میں ’’اسماء الحسنیٰ‘‘

کی ویڈیو ریلیز کی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ جیسے کہ ہم ان اوقات میں انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ امید اور یکجہتی کا ایک شائستہ اظہار ہے۔عاطف اسلم کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی پاکستان ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر عاطف اسلم کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز میں اللہ کے 99 ناموں ’’اسمائ‘ الحسنیٰ‘‘ کو ایک بہترین تحفہ  قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز  ا?واز میں اذان پیش کی تھی جب کہ ان کی آواز میں حمد’’وہی خدا ہے‘‘ اور سلام ’’تاجدارِ حرم‘‘ بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…