بھارتی گلوکارہ ریپر ترن کور نے بھارتی وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے ٹکر لے لی،دھماکہ خیز اعلان

20  اگست‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی گلوکارہ اور ریپر ترن کور جو ہارڈ کور کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے خلاف بولنے پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتنا پارٹی (بی جے پی) کے حامی ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اپنی ویڈیو میں گلوکارہ نے بھارتی حکومت کے حامیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہنیت گندی ہے اور

وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب رواں ماہ ہارڈ کور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیاست دان منجندر سنگھ سرسا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارڈ کور کی جانب سے دیے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ گلوکارہ سکھ برادری کا حقیقی چہرہ نہیں کیوں کہ سکھ کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جاتے۔جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہارڈ کور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارتی حکومت کے سپورٹرز نے گلوکارہ کو دھمکیاں دینا بھی شروع کردیں۔اب انہوں نے اپنی نئی ویڈیو میں بتایا کہ بھارتی مرد انہیں اس لیے برداشت نہیں کر پارہے کیوں کہ وہ ان سے زیادہ ٹیلنٹڈ اور مقبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہیں ریپ اور قتل کی دھمکیاں دے کر ڈرایا نہیں جاسکتا، وہ جو کہنا چاہتی ہیں ضرور کہیں گی’۔بھارتی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے اور ویڈیوز جاری کرنے کے بعد گلوکارہ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بھی بلاک کردیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…