ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارتیوں نے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے والی اداکارہ سونم کپورکوپاکستان کی حامی قرار دیدیا،اداکارہ اپنے بیان پر ڈٹ گئی،کھری کھری سنادیں 

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنا سونم کپور کو مہنگا پڑگیا،بھارتیوں نے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے والی اداکارہ پاکستان کی حامی قرار دیا ہے۔سونم کپور نے 3 روز قبل ہی بی بی سی ایشین کو دیے گئے انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ سب دیکھ اور سن کر تکلیف ہو رہی ہے۔

سونم کپور نے کہاتھا کہ انہیں ابھی کشمیر مسئلے پر مکمل درست معلومات نہیں، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ درست معلومات موصول ہونے اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھ لینے تک خاموش رہیں تو بہتر ہے۔سونم کپور کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے اور اپنے خاندان کا تعلق پاکستان سے بتائے جانے کے بعد بھارتیوں نے اداکارہ کا آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں پاکستان کی حامی قرار دیا۔کئی صارفین نے اداکارہ کو آن لائن تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کی سپورٹ کرتی رہی ہیں۔بھارتی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ اداکارہ راکھی ساونت سے بھی گئی گزری ہیں، کم سے کم راکھی ساونت دیش کے خلاف تو کچھ نہیں بولتیں۔لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد سونم کپور نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھارتیوں کو صبر کرنے اور معاملے کو سمجھنے کی تجویز دی۔سونم کپور نے ایک ٹوئٹ میں تنقید کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور کسی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے اپنا ہی کردار متاثر ہوتا ہے۔سونم کپور نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ان کے الفاظ ہی ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں، اس لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…