ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سری دیوی کی موت کی وجہ انکے اپنے ہی شوہر نکلے، وفات سے قبل بونی کپورنے کیا کام کئے تھے،سری دیوی کے چچا کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے انکل نے ان کی موت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی نے جہاں حقیقی اداکاری اور حسن کی وجہ سے

اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا وہیں ان کے دنیا فانی سے بچھڑ جانے کا غم مداحوں سے بھلائے نہیں بھول رہا لیکن اب ان کے انکل نے سری دیوی کے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے انکل وینو گوپال ریڈی نے سری دیوی کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر بونی کپور کے مالی خسارے کی وجہ سے خاصی پریشان تھیں اور اسی مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے دوبارہ سلور اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔وینو گوپال ریڈی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بونی کپور کو اپنی کئی فلموں میں بہت نقصان ہوا تھا جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے جس کا سری دیوی کو دکھ تھا اور اسی دکھ کو سینے میں لئے وہ ہم سب کو تنہا چھوڑ کر دنیا فانی سے چلی گئیں۔واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…