بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

میں جب چھوٹی سی تھی تو میری ماما ۔۔۔!جھانوی کپور نے والدہ کے انتقال کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا جسے پڑھتے ہی سب کی آنکھوں سے آنسوجاری ہو گئے

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی )گزشتہ ماہ 24 جنوری کی رات کو دبئی میں حادثاتی طور پر پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہلاک ہونے والی بولی وڈ سپر اسٹار اداکارہ سری دیوی کی بیٹٰی کے جذبات سے بھرے پیغام نے سب کو رونے پر مجبور کردیا۔سری دیوی کی نوجوان اور بڑی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی والدہ کے انتقال کے ایک ہفتے بعد انسٹاگرام پر جذباتی اور پیار سے بھرا پیغام شیئر کیا، جسے پڑھتے ہی کئی آنکھیں نم ہوگئیں۔

20 سالہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے پیغام میں مداحوں کو مداحوں کو اپنے والدین سے محبت کرنے، ان کا خیال رکھنے اور ان کی قدر کرنے کی گزارش کی۔جھانوی کپور نے اپنے جذباتی پیغام کا آغاز ہی اپنی والدہ کے انتقال کے بعد محسوس ہونے والے خالی پن سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’والدہ کے انتقال کے بعد وہ خود کو تکلیف میں محسوس کر رہی ہیں کیوں کہ اب وہ جان چکی ہیں کہ انہیں والدہ کے بغیر ہی زندہ رہنا ہے۔جھانوی کپور نے لکھا ہے کہ وہ آنکھیں بند کرتی ہیں تو انہیں اپنی والدہ کی بہترین اور پیار کرنے والی باتیں یاد آتی ہیں، وہ اپنی والدہ کی صرف وہ ہی باتیں یاد کرتی ہیں جن میں کوئی حسد، کسی سے کوئی اختلاف اور کسی سے کوئی شکایت نہ ہوتی تھی۔انہوں نے لکھا کہ ان کی والدہ کبھی بھی کسی سے حسد اور کسی سے اختلاف رکھنے جیسے معاملات کو سمجھ نہیں پاتی تھیں، وہ صرف محبت کرتی تھیں۔ساتھ ہی جھانوی کپور نے مداحوں سے یہ گزارش بھی کی کہ ان کی والدہ اور والد کے تعلقات کو منفی نہ سمجھا جائے، بلکہ ان کے رومانوی تعلقات کو صحیح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔جھانوی کپور کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ان کی والدہ اور والد کے درمیان لازوال محبت تھی اور ان کی محبت امر ہے، کیوں کہ اس دنیا میں اس کے سوا کچھ بھی امر نہیں۔خیال رہے کہ جھانوی کپور آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی ہیں، وہ جلد ہی فلموں میں نظر آئیں گی۔سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور ہیں، جو فی الحال تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔سری دیوی کے شوہر بونی کپور نامور فلم پروڈیوسر ہیں،

جب کہ اداکار انیل کپور اور سنجے کپور آنجھانی اداکارہ کے دیور تھے۔اداکار ارجن کپور آنجھانی اداکارہ کے سوتیلے بیٹے اور بونی کپور کے بڑے بیٹے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…